پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تقریب میں شوبز ستارے بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور رخصت ہو کر پیا کے گھر سدھارنے والی فنکارہ کو مبارکباد پیش کی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اریبہ حبیب کی تقریبِ مہندی، مایوں اور شادی کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ شادی کی تقریب میں شوبز انڈسٹری کے متعدد چہروں نے اپنی منفرد شخصیتوں کے امتزاج سے چار چاند لگا دئیے۔
ماہرہ اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائدِ اعظم زندہ باد عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی
اداکار آرنلڈ شوازنیگر اور ماریہ کی راہیں علیحدگی کے 10سال بعد جدا

گزشتہ برس اپنے شریکِ حیات سعدین کے ہمراہ بات پکی کرنے والی اریبہ حبیب نے نو بیاہتا دلہن کی حیثیت سے شادی کی تقریب کے دوران رقص بھی کیا۔

شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکاروں نے بھی گروپ کی صورت میں رقص کرکے شادی کی تقریب میں خوشیوں کا سماں باندھ دیا۔ تقریب کی مختلف تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی پسند کیا۔ اریبہ حبیب کے شریکِ حیات نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیبِ تن کی۔

ستاروں سے بھرپور تقریب میں معروف اداکارہ اریبہ حبیب شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ شوبز انڈسٹری کے تمام ستاروں نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی۔



قبل ازیں اریبہ حبیب کے مایوں کیلئے بھی ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ژالے سرحدی اور ثناء فخر سمیت متعدد شوبز ستاروں نے شرکت کی۔


اریبہ حبیب نے متعدد ٹی وی سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں سے 2020 میں پیش کیا گیا ڈرامہ سیریل جلن نمایاں رہا ہے جس میں انہوں نے میشا کا کردار نبھایا۔



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








