کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ،کے الیکٹرک نے بجلی مزیدمہنگی کرنے کی اجازت مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

K Electric seeks permission to make electricity more expensive

کراچی: شہر قائد کے باسیوں پر بجلی بم گرانے کا فیصلہ،کے الیکٹرک نے بجلی مزیدمہنگی کرنے کی اجازت مانگ لی۔

کے الیکٹرک نے جولائی سے ستمبر 2021 کی سہ ماہی کیلئے 5اعشاریہ182 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے ،نیپرا کے الیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سےدرخواست پرآج سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک نے درخواستیں ملٹی ایئر ٹیرف کے تحت دی ہیں جس کے مطابق ایندھن کی قیمتوں، جنریشن اور پاور پرچیز مکس میں ہونے والی تبدیلی بشمول چند ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ منتقل کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا عوام سے بلدیاتی ٹیکس وصولی کے لیے کے الیکٹرک کی خدمات لینے کا فیصلہ

نومبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین پر اوسط اثر 31 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے جولائی سے ستمبر 2021 کی سہ ماہی کیلئے 5اعشاریہ182 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست بھی دی ہے، ستمبر 2021 میں ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے اس اضافے کی ضرورت پیش آئی۔

ستمبر میں آر ایل این جی کی قیمت میں 61 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فرنس آئل کی قیمت میں 28فیصد اضافہ ہوا لیکن حکومت پاکستان کی یونیفارم کنزیومر ٹیرف پالیسی کے مطابق ملک بھر میں اس تبدیلی کا اثر صارفین پر منتقل نہیں ہوتا۔

Related Posts