ہم کہاں کے سچے تھے کی آخری قسط، مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

ہم کہاں کے سچے تھے کی آخری قسط، مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے
ہم کہاں کے سچے تھے کی آخری قسط، مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دئیے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور عثمان مختار کے ٹی وی سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی آخری قسط کو مداحوں نے بے حد سراہا۔ اتوار کی رات نشر کی گئی قسط 2لاکھ 90 ہزار سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کو ماہرہ خان کی ٹی وی اسکرین پر 5سال بعد واپسی نے بھی اہمیت کا حامل بنایا جبکہ منفرد کہانی، مکالمے اور نامور فنکاروں کی کاسٹ نے بھی ٹی وی سیریل کو چار چاند لگا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، اریبہ حبیب کی شادی میں شوبز ستاروں کی شرکت

ماہرہ اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائدِ اعظم زندہ باد عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

عمیرہ احمد کے تحریر کیے گئے ڈرامہ سیریل کی کاسٹ میں ماہرہ خان، عثمان مختار، ہارون شاہد اور کبریٰ خان شامل تھے۔ ہم کہاں کے سچے تھے کی آخری قسط کے اختتام پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے ماسٹر پیس قرار دے دیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ جب ماہرہ خان رو رہی تھی تو مجھے بھی رونا آرہا تھا۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے موضوع پر غور نہیں کیا۔ ہر دوسرے گھر میں کسی نہ کسی کی زندگی تباہ ہورہی ہے جس پر روشنی ڈالنی ہی چاہئے تھی۔ 

نفرت کس طرح زندگیاں تباہ کردیتی ہے، ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں یہ مرکزی موضوع رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں ماہرہ خان کا کردار ہمیشہ امر رہے گا کیونکہ انہوں نے اپنی کہانی کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ 

Related Posts