ارجن رامپال کی گرل فرینڈ سے 6سالہ رفاقت کا نیاموڑ، 2بیٹوں کی پیدائش کے بعد منگنی کا اعتراف

تازہ ترین

تازہ ترین

ارجن رامپال
(فوٹو: ٹائمز آف انڈیا)

بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال، جس نے حال ہی میں رنویر سنگھ کی فلم دھرندر میں میجر اقبال کا کردار نبھایا ہے، اپنی حقیقی زندگی کی گرل فرینڈ سے 6سالہ رفاقت اور 2 بیٹوں کی پیدائش کے بعد منگنی کا اعتراف کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فنکار ارجن رامپال نے 6سالہ رفاقت کے بعد خاتون پارٹنر گیبریلا ڈیمیٹریاڈس سے منگنی کی تصدیق حال ہی میں اداکارہ ریا چکرورتی کے ساتھ انٹرویو میں کی۔ اس دوران گیبریلا نے کہا کہ محبت میں اکثر شرائط رکھی جاتی ہیں لیکن جب بچے پیدا ہوجائیں تو ایسا نہیں کیاجاسکتا۔

انٹرویو کےد وران گفتگو کرتے ہوئے گیبریلا نے کہا کہ میں ارجن رامپال کی خوبصورتی کی وجہ سے اس کے قریب نہیں آئی اور امید رکھتی ہوں کہ وہ بھی میرے بارے میں ایسا نہیں سوچتے جس پر ارجن رامپال نے کہا کہ میں ان کے قریب اس لیے آیا کیونکہ وہ خوبصورت ہیں، پھر احساس ہوا کہ خوبصورتی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔

گیبریلا نے کہا کہ ہم نے اب تک شادی نہیں کی جس پر ارجن رامپال نے بتایا کہ ہم منگنی کرچکے ہیں جس پر ریا چکرورتی نے حیرت کا اظہار کیا جبکہ ارجن رامپال اور گیبریلا کا ساتھ 2018 میں شروع ہوا تھا جس کے بعد دونوں کے 2 بیٹے بھی پیدا ہوئے تھے، تاہم شادی کے متعلق دونوں شخصیات نے ابھی تک بھارتی میڈیا کو کچھ نہیں بتایا۔

Related Posts