پانچ درندوں کا زبردستی 2 سگی بہنوں کا استحصال! جانیں لاہور کے دلخراش واقعے کی داستان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں انسانیت کو شرما دینے والا سانحہ پیش آیا ہے جہاں صنعتی علاقے سندر انڈسٹرل اسٹیٹ دو سگی بہنوں کو پانچ سفاک درندوں نے مبینہ طور پر بندوق کی نوک پر اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اتوار کو منظر عام پر آیا جس نے پورے شہر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے سندر کے عمر بلاک، تھیم پارک کے قریب یہ گھناؤنا جرم انجام دیا۔ متاثرہ بہنوں کی ماں کی شکایت پر پولیس نے پانچ ملزمان قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمٰن اور احمد رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اب تک چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پانچواں درندہ ابھی قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ تفتیش جاری ہے اور جلد ہی تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ایف آئی آر کے مطابق 11 دسمبر 2025 کو دونوں بہنیں ضروری کام پر جانے کے بہانے گھر سے نکلی اور تھیم پارک کے قریب اپنے دوستوں سے ملنے پہنچی جہاں ایک اور لڑکا عمیر جٹ موجود تھا جس نے مبینہ طور پر دونوں بہنوں کا جنسی استحصال شروع کردیا۔ جب انہوں نے چیخ و پکار کر مزاحمت کی تو یہ درندہ صفت شخص بھڑک اٹھا اور اپنے وحشی ساتھیوں قاسم، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمٰن اور احمد رضا کو بلالیا۔

ملزمان نے متاثرین کو پستول کی نوک پر دبا کر رکھا اور باری باری ان کی عزت تار تار کر دی جس کے بعد گھر واپس پہنچنے پر بہنوں نے روتے ہوئے اپنی ماں اور خاندان کو یہ دلخراش داستان سنائی جس پر فوری مقدمہ درج کروایا گیا۔

یہ واقعہ ایک بار پھر خواتین کی حفاظت پر بڑا سوال اٹھا رہا ہے۔ لاہور جیسے بڑے شہر میں دن دہاڑے ایسے درندوں کی جرات کیسے ہوئی؟ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے اور انصاف ضرور ہوگا۔

Related Posts