قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے۔اس نئے آرمی ایکٹ کے تحت آرمی چیف کو بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا اور ان کی مدت دوبارہ سے شروع ہو گی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے اور اس عہدے کی مدت پانچ سال ہوگی۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ہی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








