آرمی، نیوی اور فضائیہ کے قوانین میں تبدیلی! جانیں نئی ترمیم میں کیا کچھ بدل جائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

قومی اسمبلی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025، پاکستان ایئر فورس ایکٹ 2025 اور پاکستان نیوی آرڈیننس 1961 میں ترامیم منظور کر لیں۔

اہم نکات:

نئے آرمی ایکٹ کے تحت آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ دیا گیا ہے۔

آرمی چیف کی مدت پانچ سال ہوگی اور یہ مدت نوٹی فکیشن جاری ہونے کے دن سے شروع ہوگی۔

نئے آرمی ایکٹ کے تحت کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ تعینات ہوگا جس کی مدت ملازمت تین سال ہوگی، اور دوبارہ بھی تین سال کے لیے تعینات کیا جا سکے گا۔

27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے مطابق یہ ترامیم 27 ویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کی گئی ہیں اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت اپوائنٹمنٹ سے پانچ سال مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان ایئر فورس ایکٹ میں بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے الفاظ حذف کر دئیے گئے ہیں۔

پاکستان آرمی ایکٹ کی 11 شقوں میں ترامیم کی گئی ہیں جس میں چیف آف آرمی اسٹاف کو چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر کرنے اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جگہ نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے عہدے کا اضافہ شامل ہے۔

ترامیم کے تحت آئین کے مطابق نئی تعیناتیوں میں سب سے پہلی اپوائنٹمنٹ چیف جسٹس کی ہوگی۔

آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر رہیں گے، نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے تحت کام کریں گے اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو چکا ہے۔ ایئر فورس اور نیوی میں بھی متعلقہ ترامیم کر دی گئی ہیں تاکہ آئینی ہم آہنگی برقرار رہے۔

Related Posts