نیٹ فلکس کی کرائم ڈرامہ سیریز دہلی کرائم کا تیسرا سیزن جاری کردیا گیا ہے۔2019 میں پہلی بار پیش ہونے والی دہلی کرائم اپنی پہلے دو سیزنز میں زبردست پذیرائی حاصل کی۔
نیا سیزن انسانی اسمگلنگ اور بچوں کے استحصال کی دنیا میں جھانکتا ہے جہاں نوجوان لڑکیوں کو ملازمت کے بہانے بیچا یا استحصال کیا جاتا ہے۔ کہانی جزوی طور پر 2012 کے حقیقی اور خوفناک واقعے بیبی فالک پر مبنی ہے، جب دو سالہ بچی بھارت میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی علامت بن گئی۔
اگرچہ سیزن 3 کی کہانی فرضی ہے مگر اس میں کچھ حقیقی اور خوفناک واقعات سے متاثر مناظر شامل ہیں۔ کہانی میں ایک گینگ شمال مشرق اور شمالی بھارت سے لڑکیوں کو اغوا کر کے بیچنے یا استحصال کرنے میں ملوث ہے۔
سیزن کا آغاز ڈی سی پی ورتیکا چترودی (Shefali Shah) کے کردار سے ہوتا ہے جو اب اسلچر، آسام میں تعینات ہیں۔ کہانی اس وقت پیچیدہ ہو جاتی ہے جب وہ ایک وین میں قیدی لڑکیوں کا پتہ لگاتی ہیں اور جلد ہی وہ “بڑی دیدی (ہما قریشی) کی قیادت میں ایک بڑے انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک میں پھنس جاتی ہیں۔

اہم کاسٹ: شیفالی شاہ، ہما قریشی، راسیکا دگل، راجیش تیلانگ، سیانی گپتا، سدھارتھ بھارتی، میتا واسیشت، انورگ اروڑا، گوپال دت، جیا بھٹاشاریا، آکاش دہیا، یشاسوینی آر دایما، انشومان پوشکر، یکتِی تھریجا اور دیگر شامل ہیں۔
زبان: ہندی
کہاں دیکھیں؟ نیٹ فلکس پر دستیاب ہے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








