راولپنڈی: سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف آف آرمی اسٹاف کی کمان نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے سپرد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنرل عاصم منیر نے ملک کے 17ویں آرمی چیف کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ کمان تبدیلی کی پروقار تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف کے حوالے کی۔
پاک فوج سے پسینہ مانگا تو خون ملا۔ آرمی چیف
پروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔ اعزازی گارڈز نے مہمانِ خصوصی کو سلامی دی۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔
کمان تبدیلی کی تقریب میں جی ایچ کیو ملٹری بینڈ نے مارچ کیا۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ وفاقی وزراء، سیکریٹریز اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب میں ملٹری بینڈ نے مشہور ملی نغمے دل دل پاکستان، جیوے جیوے پاکستان اور میاں محمد بخش کے کلام کی دھن پیش کی۔ تقریب میں پاک فوج کے جوان، خواتین اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشی بھی شریک تھے۔ ملٹری بینڈ بین الاقوامی سطح پر صلاحیتوں کا لوہا منوا چکا ہے۔
نئے آرمی چیف کا تعارف
پاک فوج کی قیادت سنبھالنے والے نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نجی اسکول چاپان آرمڈ فورسز کالج کوالالمپور سے فارغ التحصیل ہیں۔ این ڈی یو اسلام آباد سے بھی ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
قوم کیلئے خدمات کے اعتراف میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ہلالِ امتیاز ملٹری اور تمغۂ دفاع سے نوازا گیا۔ 2017 میں جرنل عاصم منیر نے ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔
اگلے ہی برس جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا۔ 2019 میں بطور کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی قوم کیلئے خدمات سرانجام دیں۔ اکتوبر 2021 میں کوارٹرز ماسٹر جنرل تعینات ہوئے۔ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17ویں آرمی چیف ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








