سیکورٹی فورسز کی کوششوں سے ملک ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

تازہ ترین

تازہ ترین

COAS visits PATS Competition in Kharian

راولپنڈی : آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں ہیں، جس کے باعث ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

امن، استحکام اور خوشحالی سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی موہون منت ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئرکور خیبرپختونخوا نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ۔

آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایف سی میوزیم اور فورٹ گیلری کا دورہ بھی کیا،ایف سی میوزیم اور فورٹ گیلری کو عوام کے لیے بھی کھول دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :قومی سلامتی کے لیے مستحکم معیشت ایک اہم عنصر ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آفیسرز اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ملک میں امن اور استحکام کے قیام میں ایف سی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

آرمی چیف نے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو بیش بہا قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہاکہ امن، استحکام اور خوشحالی سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کی موہون منت ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں ہیں، جس کے باعث ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

Related Posts