وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

ملکی دفاع بہادر اور تربیت یافتہ فوج کے ہاتھ میں ہے، وزیراعظم
ملکی دفاع بہادر اور تربیت یافتہ فوج کے ہاتھ میں ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے داخلی سیکیورٹی استحکام یقینی بنانے پر پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ہے۔

جمعہ کو ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال ، مقبوضہ کشمیر ، مغربی سرحد اور اندرونی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں :وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان طالبان وفد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے داخلی سیکیورٹی استحکام یقینی بنانے پر بھی پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

Related Posts