آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

تازہ ترین

تازہ ترین

ارشد ندیم

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے 40سال بعد پاکستان کو طلائی تمغہ جتوانے والے جیولین تھروور ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ارشد ندیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ارشد ندیم نے اپنے عزم و استقامت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کے تحت یہ تمغہ جیتا۔ ارشد ندیم کا کارنامہ قوم کا فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف  نے پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے اور نیا اولمپک ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ان کی کامیابی کو قوم کیلئے باعثِ فخر قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کی مکمل سپورٹ اور بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور چیلنجز پر قابو پانے اور کامیابی حاصل کرنے میں محنت اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں کی سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے خوشحال پاکستان کا مقصد حاصل کرنے کیلئے نوجوانوں کو سپورٹ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم نے ارشد ندیم کو ان کے کارنامے کے مطابق نوازا۔ اس موقعے پر ارشد ندیم نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts