بھارت نے دریائے راوی اور چناب میں پانی چھوڑ دیا، ہزاروِں دیہات زیرِ آب

تازہ ترین

تازہ ترین

پانی چھوڑ

بھارت نے روایتی آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے راوی اور دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا ہے، جس سے آنے والے سیلاب سے ہزاروں دیہات زیرِ آب آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ملک کے دو دریاؤں میں بھاری مقدار میں پانی چھوڑ دیا جس سے ہزاروں دیہاتی علاقوں کے علاوہ لاکھوں ایکڑ رقبہ اور زرعی اراضی زیرِ آب آگئی۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب پر قادر آباد بیراج کے مقام پر پانی کی سطح تیزی سے بلند ہورہی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے بڑھ کر ڈھائی لاکھ کیوسک ہونے کا امکان ہے۔ دریائے راوی میں جسڑ اور شاہدرہ  کے مقامات پر پانی کے 40 سے 50 ہزار کیوسک پانی کے بہاؤ کا خدشہ ہے جس سے نچلی سطح کا سیلاب آئے گا۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دے دی۔ اس وقت دریائے چناب سے 1 لاکھ 8 ہزار 343 کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ ریلے کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ ضلعے میں 7 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردئیے گئے۔

آئندہ 30 گھنٹوں تک سیلاب کی سطح کم ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں کے رہائشی افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ ڈی سی محمد آصف رضا نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہم ریسکیو، ریونیو اور ہیلتھ سمیت مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

Related Posts