آرمی چیف نے نہ استعفیٰ مانگا نہ عمران خان استعفیٰ دینگے، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Army Chief neither asked for resignation PM: Fawad Chaudhry

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط کو پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،آرمی چیف نے استعفیٰ مانگا نہ عمران خان استعفیٰ دینگے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملکی سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں تعداد کے لحاظ سے پیچھے ہے لیکن حقیقت میں چیزیں مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج پاکستان کی خودمختاری کی ضامن ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی،آرمی چیف نے نہ استعفیٰ مانگا اور نہ ہی وزیراعظم استعفیٰ دیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش رچی گئی، پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

Related Posts