قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، تحریک عدم اعتماد پر بحث متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

No vote on a no-confidence motion is likely in the NA today

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کے خلاف مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لئے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا 24 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد 28 مارچ کو پیش کی گئی تھی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تحریک پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رہا ہوں۔ یہ تحریک آئین کے آرٹیکل A-95 کے تحت پیش کی گئی تھی اور اس پر 161 ارکان نے دستخط کیے تھے۔

مزید پڑھیں:کابینہ اجلاس، اپوزیشن حکومت گرانے کی عالمی سازش کا حصہ ہے، وزیر اعظم

یاد رہے کہ اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی علیحدگی کے بعد حکومت قومی اسمبلی میں عددی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے۔

اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے والی جماعتوں کے اعلانات کے مطابق موجودہ پوزیشن ظاہر کرتی ہے کہ اپوزیشن اتحاد کو اب پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کے بغیر قومی اسمبلی میں 176 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

Related Posts