آرمی چیف کی سابق فوجیوں کے اعزاز میں تقریب، ملک کی ترقی کیلئے کردار جاری رکھنے کی ترغیب

تازہ ترین

تازہ ترین

آرمی چیف
(فوٹو: آئی ایس پی آر)

راولپنڈی: جشنِ آزادی کے موقعے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سابق فوجیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کردار جاری رکھنے کی ترغیب دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیر قیادت منعقدہ تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تقریب میں آرمی چیف نے ریٹائرڈ افسران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں کی لگن اور قوم کی تاریخ کو تشکیل دینے میں کلیدی کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اتحاد اور مشکلات کے سامنے استقامت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آرمی چیف نے ریٹائرڈ فوجی افسران سے اپیل کی کہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار جاری رکھیں۔

اس دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جعلی خبروں اور پراپیگنڈے کے خطرے سے بھی آگاہ کیا جو ملک دشمن عناصر پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان تعلق کمزور کرنے کیلئے پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قوم کی غیر متزلزل حمایت ایسی تمام کوششیں ناکام کردے گی۔

Related Posts