جوا پروموشن کیس; ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈکی بھائی
(فوٹو: آن لائن)

لاہور کی مقامی عدالت نے آن لائن جوا پروموشن کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں آئندہ ماہ تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوا ایپ پروموشن کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں لاہور کی سیشن کورٹ نے توسیع کی۔ عدالت نے ملزمہ کی ضمانت میں 24مارچ تک توسیع کی درخواست منظور کی۔

مقامی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران عروب جتوئی وکلا کے ساتھ عدالت میں حاضر ہوئیں۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزمہ عروب جتوئی کے موبائل کا فرانزک کرنے کی اجازت طلب کی، جو عدالت نے دے دی۔

دورانِ سماعت این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کے علاوہ ملزمہ کے وکیل نے بھی دلائل دئیے۔ وکیل نے استدعا کی کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ کیلئے رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے کیونکہ رپورٹ ایک دو ہفتوں میں نہیں آتی۔

سیشن کورٹ لاہور کے جج منصور قریشی نے جوا ایپ پروموشن کیس کی سماعت 24مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ملزمہ آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔ ضمانت میں حاضری سے معافی نہیں ملے گی۔

Related Posts