سونے اور چاندی کی قیمتیں آسمان کی بلندی پر! جانیں آج فی تولہ مزید کتنا مہنگا ہوا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن 24 قیراط کا فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2,300 روپے اضافے سے 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 1,972 روپے اضافے سے 453,156 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 1,808 روپے اضافے سے 415,408 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک ایک تولہ چاندی 120 روپے مہنگی ہونے کے بعد 8,735 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 103 روپے اضافے سے 7,488 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ؛

عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 5,058 امریکی ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی اونس چاندی 1.20 ڈالر مہنگی ہونے سے 82.60 امریکی ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

یہ نرخ بینکوں کے مابین زر مبادلہ کے موجودہ نرخوں کی بنیاد پر طے کیے گئے ہیں اور 24 قیراط کی خالصت 999/- ہے۔

Related Posts