لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو 8 کروڑ سے زائد رقم کے ساتھ اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق پلیئرز آکشن کے تحت پی ایس ایل کی 8 ٹیموں کو اپنا 16 سے 20رکنی اسکواڈ تشکیل دینا ہوگا۔ آکشن میں 800 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ نیلامی کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو 8کروڑ 50 لاکھ روپے کی سب سے بڑی بولی لگا کر ٹیم کا حصہ بنالیا۔
عماد وسیم اور فاسٹ بولر احسان اللہ کو تاحال کسی ٹیم نے اپنے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7کروڑ 90 لاکھ میں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ کی بولی لگا کر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ حسین طلعت اور سعود شکیل کو کوئی ٹیم پک نہ کرسکی۔
کراچی کنگز نے اعظم خان کو 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں خرید لیا۔ نسیم شاہ کو راولپنڈی نے 8 کروڑ 65لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا جبکہ صاحبزادہ فرحان 5کروڑ 70 لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز کا حصہ بن گئے۔
اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے ماطبق ٹیموں کو اسکواڈز کی تکمیل کیلئے 50 کروڑ 50لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس 34 کروڑ 60 لاکھ باقی ہیں جبکہ کراچی کنگز 32کروڑ 36 لاکھ میں کھلاڑی خرید سکتی ہے۔ لاہور قلندرز کے پاس کھلاڑیوں کو خریدنے کیلئے 31کروڑ 36 لاکھ باقی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








