اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ کیس ان پر ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن الزامات لگانے اور اداروں کی ساکھ کو متاثر کرنے کے شبہ میں درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ سینیئر سول جج عباس شاہ نے اس مقدمے کی سماعت کی، اور عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف یہ مقدمہ پیکا ایکٹ (Prevention of Electronic Crimes Act) کے تحت این سی سی آئی اے (NCCIA) نے درج کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








