رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری، 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

گوجرانوالہ: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایک مقدمے میں وفاقی وزیر داخلہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو انہیں 7 مارچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

رانا ثناء اللہ کے خلاف 5 اگست 2022 کو (ق) لیگ کے مقامی رہنما شاہ کاز اسلم کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا نے گوانتاموبے جیل میں قید دو پاکستانی بھائیوں کو 20 سال بعد رہا کردیا

گجرات پولیس نے مقدمے کو خارج کرکے اخراج رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی جس پر عدالت نے پولیس کی رپورٹ کو خارج کرتے ہوئے ملزم کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے تفتیشی افسر، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی انویسٹی گیشن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

Related Posts