ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کیلئے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کیلئے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا
ارشد ندیم نے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کیلئے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

قونیہ: ارشد ندیم نے جمعے کو ترکی کے شہر قونیہ میں 2022 کے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا، ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایتھلیٹ نے یہ دوسرا گولڈ میڈل جیتا ہے۔

پہلی باری میں 79.40 کی تھرو کے بعد دوسری باری میں انہوں نے 88.55 کی تھرو کی جو اسلامک گیمز کی سب سے بڑی ریکارڈ تھرو ہے۔ یہ ہی ان کی بہترین تھرو رہی۔

اس کے بعد کی تین باریوں میں ارشد ندیم نے 75.50، 82.40 اور 83.33 کی تھروز کیں تاہم کوئی دوسرا ایتھلیٹ ارشد کو پیچھے نہ چھوڑ سکا یوں انہوں نے ان مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

گزشتہ ہفتے، ایتھلیٹ ارشد ندیم نے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو مقابلے کے دوران گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔

مزید پڑھیں:سرفراز احمد کی سوانح عمری چوتھی جماعت کی اُردو کی کتاب میں شامل

قونیہ میں 56 مسلم ممالک کے کم از کم 4,000 کھلاڑی 24 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 355 تمغوں کے لیے کوشاں ہیں۔

Related Posts