آئی ایم ایف قرض پروگرام کی قسط رواں ماہ کے اختتام تک ملنے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پاکستان کے متعلق رپورٹ جاری کردی
آئی ایم ایف نے پاکستان کے متعلق رپورٹ جاری کردی

 پاکستان کو اگست کے آخر میں  آئی ایم ایف قرض پروگرام کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو قرض پروگرام کی قسط جاری کرنے کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 29 اگست کوطلب کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتیس اگست کو دفتری اوقات کار ختم ہونے سے پہلے رقم پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اظہارآمادگی کا لیٹر جلد دستخط کرکے آئی ایم ایف کو بھیج دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

حقیقی آزادی کے لیے ابھی بھی ہمیں سفر طے کرنا ہے، عمران خان

وزیر خزانہ کے مطابق گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے اسٹاف لیول معاہدے اور اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی میمورینڈم کے تحت پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے اظہارِ آمادگی کا خط موصول ہو گیا ہے۔

یہ اقدام 4 دوست ممالک کی جانب سے 4 بلین ڈالر کی  مالی اعانت کی تکمیل کے بعد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر  کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔

Related Posts