ارسلان ایش نے ایک ہی ٹورنامنٹ میں دو مختلف کھیلوں کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ارسلان ایش نے ایک ہی ٹورنامنٹ میں دو مختلف کھیلوں کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
ارسلان ایش نے ایک ہی ٹورنامنٹ میں دو مختلف کھیلوں کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستانی اسپورٹس چیمپیئن ارسلان ایش نے کمبو بریکر 2022 فائٹنگ گیم ٹورنامنٹ میں بیلٹ جیتنے کے ساتھ ایک اور بڑی جیت کا اضافہ کیا۔

معروف کھلاڑی نے نہ صرف ٹیککن 7 میں بلکہ کنگ آف فائٹرز 15 (KOF 15) میں بھی اسی ایونٹ میں بڑا اسکور کیا۔ ایش Tekken 7 ٹورنامنٹ میں پہلے نمبر پر تھے اور انہوں نے KOF 15 میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے ٹیککن 7 کے گرینڈ فائنل میں DUSG کے جین کے خلاف اپنی مشہور زفیناکھیلی، پاکستانی چیمپئن نے فائنل سیٹ میں جین کو ایک بھی فتح نہیں لینے دی اور 3-0سے فتح یاب ہوئے۔

ٹاپ 5 میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں آر بی کے اناکن، بی آئی جی کے سیف بلیک، اورڈس رپٹ شیڈو20zتھے، جہاں تک KOF 15 کا تعلق ہے، ارسلان ایش نے ایتھینا، کنگ اور الزبتھ کے ساتھ کھیلتے ہوئے ٹاپ 3 میں جگہ بنائی۔ٹاپ 5 میں شامل دیگر کھلاڑی تماگو، پاکو، رینالڈ اور ویرو آسامیہ تھے۔

Related Posts