بہن کے وزیر اعلیٰ پنجاب بنتے ہی دونوں بھائی 7 سال بعد وطن واپس

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو 92 نیوز

بہن مریم نواز کے وزیر اعلیٰ پنجاب بنتے ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن اور حسین نواز 7 سال بعد خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے لندن سے لاہور پہنچ گئے۔

شریف خاندان کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ حسن نواز اور حسین نواز دونوں بھائی 7 سال کے بعد وطن پہنچے ہیں۔

دونوں بھائیوں کو ائیرپورٹ سے سخت سیکورٹی حصار میں جاتی امرا پہنچایا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے جاتی امرا میں دونوں کا استقبال کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اپنے بھائیوں سے ملاقات کی۔ دونوں بھائیوں نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی قبر پر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔

حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا، تاہم 8 مارچ کو اسلام آباد کی عدالت نے متعلقہ عدالت میں پیشی کے لئے حسن نواز اور حسین نواز کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کر دیا تھا۔

عدالت کی جانب سے اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کیے جانے کے بعد ہی حسن نواز اور حسین نواز  نے واپسی کا فیصلہ کیا اور آج وطن واپس پہنچ گئے۔

Related Posts