ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عُمان کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے عُمان کو شکست دیدی۔

پاکستان نے عُمان کو 93رنز سے شکست دی،پاکستان کے 160رنز کے تعاقب میں عمان کی پوری 67رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

سفیان مقیم، فہیم اشرف اور صائم ایوب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ عمان کے حماد مرزا 27 اور عامر کلیم 13رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان نے پہلے کھیل کر 7 وکٹوں پر 160رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حارث نے 43 گیندوں پر 66 رنز سکور کئے۔

فخر زمان 23، محمد نواز 19، حسن نواز 9 اور فہیم اشرف 8 رنز بنا سکے، کپتان سلمان علی آغا اور صائم ایوب کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹے۔ عمان کے اسپنر عامر کلیم نے 3 کٹیں حاصل کیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پچھلے 2،3 ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، قومی ٹیم میں 3 اسپنرز شامل ہیں۔

Related Posts