ایشیاکپ 2025، پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹس سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹس سے شکست دے دی۔

پاکستان نے سری لنکا کے 134 رنز کا ہدف پانچ وکٹیں کھونے کے بعد محمد نواز اور حسین طلعت کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اٹھارہ اوورز میں حاصل کرلیا۔

محمد نواز نے تین چوکوں اور تین چھکوں می مدد سے 38 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ حسین طلعت بھی 32 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے کمنڈو مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان چریتھ اسالانکا 20، کوشل پریرا 15، ونندو ہسارنگا 15، پتھم نسانکا 8، دشمانتا چمیرا 1 جبکہ کوشل مینڈس اور داسن شناکا بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔

چمیکا کرونارتنے 17 اور مہیش ٹھیکشانا 0 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 اور ابرار احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Related Posts