اہم یورپی ملک نے پاکستانیوں کیلئے مستقل رہائش کے دروازے کھول دیے، جانئے مکمل طریقہ کار

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

لکسمبرگ یورپ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے جو بیلجیم، فرانس اور جرمنی کے درمیان واقع ہے۔ یہ ایک خوبصورت اور خوشحال ملک ہے جو مختلف ممالک کے شہریوں کو مستقل رہائش کا موقع فراہم کرتا ہے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

جب آپ کو یہ رہائشی اجازت نامہ مل جاتا ہے تو آپ کو بار بار ویزا تجدید کرنے کی ضرورت نہیں رہتی بلکہ آپ کو وہاں مستقل طور پر رہنے کی اجازت حاصل ہو جاتی ہے۔ ہم ذیل میں پاکستانی شہریوں کے لیے لکسمبرگ میں مستقل رہائش کے حصول کا طریقہ اور اہلیت کے معیار پر بات کریں گے۔

اہلیت اور شرائط
مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے سب سے اہم شرط یہ ہے کہ آپ نے کم از کم پانچ سال تک لکسمبرگ میں قانونی طور پر قیام کیا ہو۔ اس کے علاوہ آپ کو اپنی آمدنی کا ثبوت دینا ہوگا تاکہ یہ ظاہر ہو کہ آپ اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہیں اور ملک پر بوجھ نہیں بنیں گے۔

صحت کا بیمہ بھی لازمی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں طبی سہولیات میسر آسکیں۔ درخواست دہندہ کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے اور وہ عوامی تحفظ یا نظم و نسق کے لیے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

داخلوں کی آخری تاریخ قریب آگئی، اعلیٰ امریکی یونیورسٹی کی مکمل فنڈڈ اسکالرشپ آپ کی قسمت بھی چمکا سکتی ہے

لکسمبرگ کے معاشرے میں انضمام (Integration) کا ثبوت بھی ضروری ہے، جیسے زبان کے کورسز کے سرٹیفکیٹس یا سماجی شمولیت کے شواہد۔ مزید یہ کہ درخواست دہندہ کے پاس موزوں رہائش کا انتظام ہونا چاہیے۔ درخواست دیتے وقت درست پاسپورٹ اور موجودہ رہائشی اجازت نامہ بھی لازمی ہے۔

اگر آپ کے کاغذات فرانسیسی، جرمن یا انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں ہیں تو ان کا سرکاری ترجمہ جمع کرانا ضروری ہوگا۔

درخواست کا طریقہ
مستقل رہائش کے لیے درخواست دینا ایک منظم عمل ہے جس میں کئی اہم مراحل شامل ہیں۔ سب سے پہلے تمام ضروری کاغذات جمع کریں جیسے:

  • درست پاسپورٹ

  • آمدنی کا ثبوت

  • ہیلتھ انشورنس کی دستاویزات

  • لکسمبرگ میں رہائش کا ثبوت

  • پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (صاف ریکارڈ)

کاغذات مکمل کرنے کے بعد آپ کو MyGuichet.lu پورٹل پر آن لائن درخواست فارم بھر کر جمع کرانا ہوگا۔ اس کے ساتھ €80 (تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے) فیس بھی جمع کرانی ہوگی۔

منظوری کا عمل
درخواست جمع ہونے کے بعد لکسمبرگ کے متعلقہ حکام اس پر کارروائی شروع کریں گے۔ یہ عمل چھ ماہ تک جاری رہ سکتا ہے۔

اگر آپ کی درخواست منظور ہو جائے تو آپ کو امیگریشن ڈائریکٹوریٹ میں بایومیٹرک ڈیٹا جمع کرانے کے لیے بلایا جائے گا۔ ان تمام مراحل کے بعد آپ کا مستقل رہائشی کارڈ آپ کے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔

کارڈ ملنے کے بعد آپ کو لکسمبرگ میں قانونی طور پر ہمیشہ کے لیے رہنے اور کام کرنے کا حق حاصل ہو جائے گا۔

Related Posts