سری لنکا میں ہونے والے ایشیاء کپ کے 2023کے سب سے بڑے پاک بھارت میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم کو 267 رنز کا ہدف دیا۔
قومی ٹیم نے میچ کے شروعات میں بہت اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا اور بھارت کی چار وکٹیں جلدی کر گئیں۔مگر بھارتی مڈل آرڈر بلے بازوں نے بہترین کھیل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھالا۔
شاہین شاہ آفریدی نے4، حارث رؤف نے 3جبکہ نسیم شاہ نے بھی 3وکٹیں حاصل کیں۔
روہت شرما کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد پاکستان کے اسٹار بالر شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ہندوستانی ٹاپ آرڈر کو تباہ کردیا۔ تاہم، ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا اپنی ٹیم کے لیے اسکور کارڈ کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے ایشیا کپ 2023 کی مہم کا آغاز بدھ کو نیپال کے خلاف 238 رنز کی زبردست جیت کے ساتھ کیا۔ دریں اثنا، یہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا پہلا میچ ہے۔
مزید پڑھیں:حارث رؤف کی تیز بال، شریاس ایئر کا بلا ٹوٹ گیا
واضح رہے کہ اگر پاکستانی وقت کے مطابق 9:57تک میچ شروع نہ ہوا تو میچ ختم کردیا جائے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








