عراق میں ایرانی زائرین کی بس کو حادثہ، 16 جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

عراق کے شمال میں ایک سڑک حادثے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ اربعین کے لیے لاکھوں لوگوں کے کربلا میں جمع ہونے کے دوران پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں زیادہ تر شیعہ ایرانی زائرین تھے۔

عراقی خبر رساں ایجنسی آئی این اے نے صلاح الدین صوبے میں ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر خالد برہان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دوجیل اور سامرا شہروں کے درمیان ہونے والے حادثے میں کم از کم 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بچوں کے متعلق مشورے دینے والی امریکی یوٹیوبر اپنے ہی بچوں سے انسانیت سوز سلوک کی مرتکب نکلی

خالد برہان نے حادثے کے حالات کی تفصیل نہیں بتائی، لیکن کہا کہ مرنے والوں میں سے زیادہ تر ایران سے آئے تھے۔

صلاح الدین میں ایک طبی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ جمعہ کی آدھی رات سے کچھ دیر پہلے دو منی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

اہلکار نے عینی شاہدین کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے ڈرائیوروں میں سے ایک گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا تھا۔

انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد 18 بتائی۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اربعین شروع ہونے کے بعد سے اس سال 26 لاکھ زائرین جن میں سے اکثر ایران سے ہیں، سڑک یا ہوائی راستے سے عراق میں داخل ہوئے۔

یہ اجتماع پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے نواسے امام حسین کی شہادت کے 40 روزہ سوگ کے اختتام کی علامت ہے۔ جو 6 اور 7 ستمبر کو ختم ہو رہا ہے۔

Related Posts