ایشیا کپ ٹرافی نومبر میں بھارت کے حوالے کیے جانے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

Asia Cup trophy likely to be handed over to India in November
ONLINE

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے بھارت کو اطلاع دی ہے کہ ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی نومبر کے پہلے ہفتے میں باضابطہ طور پر بھارتی ٹیم کے حوالے کی جائے گی۔

اس سلسلے میں اے سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو 10 نومبر کی تاریخ تجویز کی ہے تاکہ ٹرافی کی حوالگی کی تقریب باقاعدہ طور پر منعقد کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی نے بی سی سی آئی کے ایک خط کا جواب دیتے ہوئے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی بورڈ نے اس سے قبل اے سی سی کے صدر محسن نقوی کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں ایشیا کپ ٹرافی کی منتقلی کے التوا پر وضاحت طلب کی گئی تھی۔

اے سی سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل نے کبھی بھی بھارت کو ٹرافی دینے سے انکار نہیں کیا تھا بلکہ پہلے سے واضح کیا گیا تھا کہ بھارتی نمائندے باقاعدہ تقریب میں اے سی سی کے دفتر آ کر ٹرافی وصول کریں۔ اب بھارتی بورڈ کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ ایشیا کپ فائنل کے بعد بھارتی ٹیم نے مصروف شیڈول اور لاجسٹک وجوہات کے باعث اے سی سی صدر محسن نقوی سے براہِ راست ٹرافی وصول کرنے سے معذرت کی تھی۔

تازہ پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملہ اب حل کے قریب ہے، اور دونوں فریق جلد ہی تقریب کے انتظامات اور حتمی تفصیلات طے کریں گے۔

Related Posts