بھارت میں دیوالی کے موقع پر ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو خوش کرنے کے لیے سون پاپڑی نامی مٹھائی کے ڈبے تحفے میں دیئے مگر یہ مٹھائی ملازمین کو بالکل پسند نہ آئی اور انہوں نے اس پر سخت ردعمل دیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمین نے دیوالی کے موقع پر سون پاپڑی کے ڈبے قبول کرنے کے بجائے کمپنی کے گیٹ پر ہی واپس پھینک دیئے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں ملازمین کی ناراضی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔
Diwali Kalesh
A company gave its employees the famous most hated alleged Mithai called Soan Papdi
The employees threw the Soan Papdi boxes at the gate of the company.
Soan Papdi deserves this insult 🙂
What is your opinion on alleged mithai called soan papdi? pic.twitter.com/HSRPDC322r
— Woke Eminent (@WokePandemic) October 21, 2025
سون پاپڑی کو اکثر لوگ مذاق میں سب سے ناپسندیدہ مٹھائی کہتے ہیں جو دیوالی یا دیگر ہندو مذہب کے تہواروں پر صرف رسم کے طور پر دی جاتی ہے اور زیادہ تر لوگ اسے پسند نہیں کرتے۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر طنزیہ تبصرے شروع ہو گئے کئی صارفین نے لکھا کہ سون پاپڑی کے ساتھ سلوک ہونا چاہیے تھا جبکہ کچھ لوگوں نے اسے ایک زیادتی بھی قرار دیا کہ تحفے کو اس طرح ٹھکرانا مناسب رویہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ سون پاپڑی بھارت میں تہواروں پر سب سے عام دی جانے والی مٹھائیوں میں شمار ہوتی ہے لیکن اب اس کی شہرت زیادہ اچھی نہیں رہی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








