سری لنکا کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کو بغیر کسی مزاحمت کے 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
سری لنکا نے چین میں کھیلے جا رہے ایشین گیمز کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی، اس کا فیصلہ گرین شرٹس کو صرف 75 رنز پر محدود کرکے بالکل درست ثابت ہوا۔
سری لنکن بولنگ کے سامنے پاکستان ٹیم کی بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئیں اور صرف تین کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں۔ قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز اسکور کرسکی، شوال ذوالفقار 16 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
اڈیشکا نے سری لنکا کی جانب سے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے صرف 21رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جب کویشا نے 15 رنز دے کر 2 کھلاڑی آو?ٹ کیں۔
مزید پڑھیں:ویزے جاری نہ ہوئے، ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم کی بھارت روانگی تعطل کا شکار
سری لنکا نے 17 ویں اوور میں 76 رنز کا آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،ہرشیتا 23 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، ڈیانا بیگ اور ام ہانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








