رحیم یار خان: صدرِ مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نظر نہیں آتا، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو؟
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں پی پی پی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پیدائش پر اذان کے بعد فائرنگ کی آواز سنی۔ ان سے نہ ڈرایا جائے۔ ہم نے یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنایا۔ ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں۔
خطاب کے دوران صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میری مادری زبان سرائیکی ہے۔ بے نظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو سے اور ہم نے بی بی سے سیاست سیکھی۔ دوست ممالک نے بے نظیر بھٹو کو وطن واپسی سے روکا تھا۔ بی بی نے کہا کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے نصیب میں شہادت تھی، میرے گمان میں بھی نہ تھا کہ ایسا ہوگا، جب وہ گاڑی میں بیٹھی تھیں، میں نے منع کیا کہ جانے کی ضرورت نہیں لیکن وہ نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھیں۔ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میری بہن کو رات کے وقت پکڑا۔ اس وقت یاد نہیں آیا؟ ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو؟ بے نظیر بھٹو کو 5سال تک سکھر جیل میں بند رکھا گیا۔ جتنا آپ جھکیں گے، اتنی عزت ملے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








