عاصم اظہر نے مداحوں کی فرمائش پر ننھے گلوکار عرشمان کیساتھ گانا ریلیز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عاصم اظہر نے مداحوں کی فرمائش پر ننھے گلوکار عرشمان کیساتھ گانا ریلیز کردیا
عاصم اظہر نے مداحوں کی فرمائش پر ننھے گلوکار عرشمان کیساتھ گانا ریلیز کردیا

پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی فرمائش پر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے ننھے گلوکار عرشمان کے ساتھ اپنا نیا میش اپ گانا پیش کردیا۔

گزشتہ دنوں عرشمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں اس نے عاصم اظہر کا گانا گنگنایا تھا، اس گانے کو سوشل میڈیا صارفین نے کافی پسند کیا اور ویڈیو کے کیپشن میں گلوکار کو ٹیگ کرکے عرشمان کے ہمراہ گانا گنگنانے کی فرمائش کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

تاہم، اب حال ہی میں گلوکارعاصم اظہر نے ایک بہترین گلوکار کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عرشمان کے ساتھ اپنے دو مشہور گانوں ’حبیبی‘ اور ’جو تو نہ ملا‘ کا میش اپ پیش کیا ہے جس کو سوشل میڈیا صارفین کافی پسند کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar)

وائرل انٹرنیٹ سنسیشن عرشمان اور عاصم اظہر کا یہ میش اپ گانا یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کررہا ہے اور مداحوں کی جانب سے اس گانے کو بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

Asim Azhar Teams Up With Arshman Naeem After Fans Requests

Asim Azhar Teams Up With Arshman Naeem After Fans Requests

Asim Azhar Teams Up With Arshman Naeem After Fans Requests

Related Posts