اسلام آباد: نیپرا نے طوفانی ہواؤں سے ٹاور گرنے کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہونے اور بروقت بحال نہ کرنے پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
جامشورو ٹرانسمیشن لائن کے 2 ٹاورز اور پورٹ قاسم، مٹیاری لائن کے 6 ٹاورز گرے تھے، نیپرا کا کہنا تھا کہ ٹاورزگرنے سے1320 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی۔ واقعے کے باعث ملک میں جزوی بلیک آؤٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔
نیپرا نے جرمانے کے حوالے سے کہا کہ این ٹی ڈی کو جرمانہ بروقت بجلی سپلائی کی بحالی میں ناکامی پر کیا گیا، این ٹی ڈی سی کو بجلی سپلائی کی بحالی میں این ٹی ڈی سی کو پورٹ قاسم پاور پلانٹ سےتقریبا 10 دن لگے تھے۔
ڈالر کی قدر میں مزید کمی، نئی قیمت 224 روپے ہوگئی
اتھارٹی نے معاملے کا سختی سے نوٹس لیتےہوئے مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔ مذکورہ انکوائری کمیٹی نے اتھارٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کی، جس میں این ٹی ڈی سی کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت این ٹی ڈی سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا، این ٹی ڈی سی مقررہ وقت میں کوئی بھی جواب دینے میں ناکام رہا۔
واضح رہے کہ این ٹی ڈی سی پر جامشورو گرڈ اسٹیشن واقعے پر گزشتہ روز بھی ایک کروڑ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








