میرب علی اور عاصم اظہر کب شادی کریں گے؟ گلوکار نے بتا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عاصم اظہر اور میرب علی
(فوٹو: ریویو اِٹ)

مشہورومعروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کب شادی کریں گے؟ اداکار نے مداح کے سوال کا نجی ٹی وی پروگرام “مذاق رات” میں شرکت کے دوران جواب دیتے ہوئے بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں پروگرام ’مزاق رات‘ میں شرکت کی جہاں ایک خاتون مداح نے سوال کیا کہ عاصم اظہر کب شادی کریں گے؟ اداکار و گلوکار عاصم اظہر نے کہا کہ شادی کی تاریخ فی الحال طے نہیں ہوئی تاہم ہم دونوں اپنے والدین کی رضامندی سے شادی کریں گے۔

خاتون مداح سے گفتگو کے دوران گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ’آپ دعا کریں ہمارے والدین جلد ہی ہمارے لیے اچھی خبر دیں۔ دونوں فنکاروں کی منگنی مارچ 2022 میں ہوئی جس سے قبل کئی سال تک دونوں کے مابین تعلقات کی افواہیں بھی گرم رہیں۔ منگنی کے بعد دونوں اکثر ایک ساتھ تقاریب میں شریک ہوتے تھے۔

ایک ہی بیان

دلچسپ طور پر منگیتر میرب علی کے ساتھ شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے عاصم اظہر نے ایک بار پہلے بھی یہی کہا کہ مجھے خاندانی اقدار اور ثقافت کو اپنانے میں مزہ ملتا ہے، اس لیے شادی کی تاریخ کے بارے میں والدین فیصلہ کریں گے۔

عاصم اظہر نے گزشتہ برس ستمبر کے دوران کہا کہ شادی کب ہوگی اس کے بارے میرے والدین اور میرب کے والدین ہی فیصلہ کریں گے، اس حوالے سے میری اور میرب کی بھی مرضی شامل ہے۔ میرا  ماننا ہے کہ ہر وہ چیز جس میں والدین کی رضامندی شامل ہو اس میں برکت ہوتی ہے۔

عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ جہاں اپنی مرضی ہوتی ہے وہاں اپنے والدین کی بھی رضامندی ہونی چاہیے، مجھے لگتا ہے اس میں برکت آتی ہے، اس لیے شادی کے حوالےسے میرے والدین سے رجوع کرنا پڑے گا، شادی کی تاریخ جب آئی گی تو سب کو معلوم ہوجائے گا۔

Related Posts