چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف، پرانے کے مقابلے میں کتنا طاقتور؟ فیچرز کیا ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

چیٹ جی پی ٹی
(فوٹو: آن لائن)

مصنوعی ذہانت کے ہتھیاروں سے لیس چیٹ جی پی ٹی کا نیا ورژن متعارف کرادیا گیا ہے جو پرانے ورژن کے مقابلے میں نت نئے فیچرز کے ساتھ بہتر انداز میں عوام کی خدمت کرے گا۔

چیٹ جی پی ٹی کی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے نئے بہتر اور تیز ورژن کو متعارف کراتے ہوئے کہا کہ نیا ورژن جی پی ٹی فور او نان سبسکرائبرز بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ نئے ماڈل کی تقریبِ رونمائی میں مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ بھی متعارف کرادیا گیا۔

سان فرانسسکو میں ہونے والی تقریب کے دوران کہا گیا کہ مفت سارفین چیٹ جی پی ٹی فور او کو استعمال کرسکیں گے جس پر ہمیں خوشی ہے۔ واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی ریاضی کے سوالات حل نہیں کرسکتا بلکہ حل کے آسان طریقے تجویز کرسکتا ہے۔

تقریب کے دوران چیٹ جی پی ٹی فور او کمپیوٹر کوڈز کا تجزیہ، اطالوی سے انگریزی میں ترجمہ کرنے اور ایک شخص کی تصویر سے اس کے چہرے کے جذبات کا اندازہ لگانے میں کامیاب رہا۔ نئے چیٹ بوٹ میں تصویر کے تجزئیے کے ساتھ ساتھ آواز بھی مہیا کی گئی ہے۔

جی پی ٹی فور او کے ذریعے تصاویر کے عنوانات پر بحث کی جاسکتی ہے اور ایسی میموری بھی رکھتا ہے جس کی مدد سے یہ پہلے پوچھے گئے سوالات کے تناظر میں نئے سوال کے سیاق و سباق کا بہتر اندازہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے جس سے نئے انقلاب کی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts