لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر مزید 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان وقاص اور ساجد بٹ نے ملزم نوید کو پستول فراہم کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان وقاص اور ساجد بٹ کو وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے 20 ہزار روپے کے عوض نوید کو پستول اور گولیاں بیچیں۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ جس پستول سے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا وہ بغیر نمبر اور لائسنس کے تھا۔
عمران خان پر سازش کے تحت منظم طریقے سے قاتلانہ حملہ کیا گیا، شیخ رشید
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر آباد میں عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی چیئرمین سمیت 13 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا تھا۔
لانگ مارچ میں شریک افراد نے موقع سے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا جس کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی تھی، بعد ازاں پولیس نے نوید کے گھر والوں کو بھی حفاظتی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








