متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی کامیاب پیش گوئی کرنے والی نجومی خاتون لالہ رخ نے ایک اور خطرناک پیش گوئی کر دی ہے۔
آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے اپنے تازہ انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے رجب بٹ کی ویڈیوز دیکھیں تو ان سے بدکرداری جھلک رہی تھی، دوسری چیز رجب بٹ میں غرور اور تکبر بہت زیادہ ہے۔ دولت سے رشتے نہیں خریدے جاسکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رجب بٹ کی طلاق ان کے اعمال کی وجہ سے ہوئی اور اس کا مکافات عمل ہو گا۔ رجب بٹ جب لندن تھا تو اہلیہ ایمان علیحدگی سے متعلق 80 فیصد فیصلہ کر چکی تھی، باقی 20 فیصد واپسی پر رجب کے رویے نے پورا کردیا۔
آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے مزید بتایا کہ رجب بٹ کی والدہ اور بہن ایمان کو زیادہ پسند نہیں کر تی تھیں۔ آن کیمرا ڈراما کیا جاتا تھا لیکن حقیقت مختلف تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ غزل انتہائی تلخ اور بدتمیز عورت ہے، جیسا وقت اس وقت رجب بٹ پر ہے ہو سکتا ہے ایسا ہی بالکل غزل پر بھی آجائے اور اس وقت اسے بچانے والا بھی کوئی نہیں ہو گا۔
ذاتی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر آنے سے رجب کا سوشل گراف بھی بہت نیچے آئےگا۔ 2026 کے ساتھ ہی رجب بٹ کی تمام ہائپ ختم ہوجائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








