وفاق کے کفایت شعاری اقدامات پر پنجاب میں عملدرآمد نہ ہوسکا، اعلان دھرے کے دھرا رہ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کابیہ اجلاس
کابینہ اجلاس، فائل فوٹو

پنجاب کے سرکاری و نجی اداروں میں وفاقی حکومت کے 50 فیصد ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کے اعلان پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

لاہور کے دفاتر میں معمول کے مطابق حاضری رہی، شہر میں تمام سرکاری ادارے روٹین کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ اسکولوں میں تعطیلات شروع ہوگئیں۔

 وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری و نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا۔

اقدامات کے تحت بیش تر سرکاری اور نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکولوں میں 16 مارچ سے 31مارچ تک چھٹیوں اور کالجز، یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا۔

تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کے اس اعلان پر پنجاب میں ان کی بھتیجی مریم نواز کی حکومت میں تاحال کوئی عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔

Related Posts