کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کشش ناکام

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کشش ناکام
کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے آئی فون اسمگل کرنے کی کشش ناکام

کراچی: ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ایئرپورٹ کراچی نے 1 کروڑ روپے مالیت کی الیکٹرانک اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنے والے دو پاکستانی مسافروں معیز علی اور کاشف بٹ کے سامان کو چیک کیا گیا جس کے پاس سے موبائل فونز اور الیکٹرانک اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

کسٹمز ترجمان کے مطابق مسافروں کے سامان کی مکمل ایگزامینیشن کے دوران بھاری تعداد میں موبائل فونز ،موبائل ٹیبلیٹ، اسمارٹ واچز، اسمارٹ ریسٹ بینڈ اور فوڈ اسٹف برآمد کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ موبائل الیکٹرونک اشیاء کی کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز 52 لاکھ روپے بنتی ہیں، برآمد شدہ سامان کو ضبط اور دونوں مسافروں کو گرفتار کر کے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائی، مظفر گڑھ کے قریب ٹرک سے 72 کلو چرس برآمد

حکام نے بتایا کہ مسافروں کا مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جب کہ اس کے علاوہ دوسری کاروائی میں انٹرنیشنل ڈپارچر لاونج میں کسٹمز عملے نے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے مقدار سے زیادہ کپڑا برآمد کر کے ضبط کیا ہے۔

Related Posts