اٹلس ہونڈا نے رواں مالی سال میں پاکستان میں ایک نیا الیکٹرک اسکوٹر لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ قدم حکومت کی نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کے بعد اٹھایا گیا ہے جس کا مقصد ماحول دوست، پائیدار اور سستی ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کے مطابق، حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں میں سے 30 فیصد الیکٹرک ہوں۔ اس تبدیلی سے سالانہ اربوں روپے کی ایندھن کی بچت ممکن ہوگی۔
اٹلس ہونڈا کا کہنا ہے کہ نئی الیکٹرک اسکوٹر کی لانچ کے لیے تمام ضروری اجازت نامے حاصل کیے جا رہے ہیں اور روڈ ٹیسٹ مکمل کیے جائیں گے۔ کمپنی نے 2023 میں اپنی پہلی الیکٹرک اسکوٹر ’BENLY e‘ کا سافٹ لانچ بھی کیا تھا۔
یہ پیش رفت پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ اور صاف ٹرانسپورٹ کے مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








