پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر یاسر نواز ان دنوں شدید غم کی کیفیت سے گزر رہے ہیں کیونکہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں۔
یاسر نواز نے یہ افسوسناک خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی، جہاں انہوں نے اپنے بھائی کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ نماز جنازہ آج بعد نمازِ ظہر ادا کی جائے گی۔
یاسر نواز نے سوشل میڈیا پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے بھائی کی مغفرت کی دعا کی، اور مداحوں سے بھی دعا کی اپیل کی۔
اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی انسٹا اسٹوری میں ٹیگ کیا، جو خاندانی دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
وقار نواز کے انتقال کی وجہ کے حوالے سے کوئی تفصیل فی الوقت یاسر نواز یا خاندان کی طرف سے ظاہر نہیں کی گئی۔
مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یاسر نواز اور اہل خانہ کے لیے صبر اور وقار نواز کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








