ہنڈا سی جی 125 ایس گولڈ کی جانب سے کامیاب لانچنگ کے بعد کمپنی یکے بعد دیگرے موٹر سائیکلوں پر آفر دے رہی ہے جو کہ ہنڈا سی جی 125 کے مداحوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے۔
حال ہی میں کمپنی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ صارفین اب 0 فیصد مارک اپ کے ساتھ 6 ماہ کی آسان اقساط پر موٹر سائیکلیں حاصل کرسکتے ہیں، کمپنی الفا مال کی شراکت سے یہ آفر دے رہی ہے۔
ہنڈا سی جی 125S گولڈ کو کمپنی نے“پاور آف گولڈ”کی ٹیگ لائن کے ساتھ لانچ کیا ہے۔ اس میں گولڈن سائلنسر اور گولڈن رنگ کے ہی سائیڈ کورز دئیے گئے ہیں۔
سرخ اور سیاہ رنگ میں یہ بائک دستیاب ہے۔ مجموعی طور پر بات کی جائے تو بائک کا ڈیزائن بہترین ہے اور کافی حد تک دلچسپ بھی ہے۔ کیونکہ اس نئی بائک کو ان صارفین کیلئے بنایا گیا ہے جو بائکس میں گولڈن رنگ کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔
بائک کے ڈیزائن اور فنشنگ موٹر سائیکلوں کو تیار کرنے کے لیے ہنڈا کی لگن کی عکاسی کرتی ہے،جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے سی جی 125S گولڈ میں سنہری رنگ کافی عیاں ہے۔
کونسی تبدیلیاں کی گئی ہیں؟
نئے سٹیکر
نیو سائیڈ ایمبلم
اپ گریڈ کیا گیا کاربوریٹر
وائبریشن میں کمی
آؤٹ پُٹ میں اضافہ
سیٹ کا نیا ڈیزائن اور لمبائی
سپیڈومیٹر کا اپ گریڈ ڈیزائن
سامنے کے شاکس اور حب پر نیا پینٹ
گولڈن فرنٹ ایمبلم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








