اسٹاک مارکیٹ میں 418 پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں 418 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 418 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، کے ایس ای 100انڈیکس میں 418.48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس گزشتہ روز کے 47,721.80 پوائنٹس کے مقابلے میں 48,140.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروباری روز کے دوران 0.762 بلین روپے مالیت کے 350,067,949 حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 345 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 227 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 94 میں مسلسل کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

آئی ایم ایف کا پاکستان بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کا مطالبہ

یونی لیور فوڈز نے فی حصص کی قیمت میں 550.00 روپے کا زیادہ سے زیادہ اضافہ دیکھا، جو 21,250.00 روپے پر بند ہوا، جبکہ دوسرے نمبر پر سیفائر فائبر رہا جس کی فی حصص قیمت 69.99 روپے کے اضافے کے ساتھ 1144.99 روپے ہو گئی۔

Related Posts