مذہبی اسکالر اور یوٹیوبر محمد علی مرزا پر قاتلانہ حملہ

تازہ ترین

تازہ ترین

محمد علی مرزا
(فوٹو: آن لائن)

معروف مذہبی اسکالر اور یوٹیوبر محمد علی مرزا پر جہلم اکیڈمی میں مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ اکیڈمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور شخص بظاہر لیکچر سننے کی غرض سے اکیڈمی میں داخل ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے اکیڈمی میں داخل ہوتے ہی محمد علی مرزا پر حملہ کیا تاہم محمد علی مرزا اس حملے می محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت ہوگئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور شخص کی شناخت محمد عاصم کے نام سے ہوئی جو ایبٹ آباد سے تعلق رکھتا ہے اور راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں کام کرتا ہے۔

ایک رپورٹ کےمطابق انجینئر محمد علی مرزا پر یہ حملہ آج سہ پہر کے وقت ہوا۔ جہلم اکیڈمی میں اپنے ہفتہ وار لیکچر کے بعد جب انجینئر محمد علی مرزا حاضرین کے ہمراہ تصویریں کھنچوا رہے تھے تو ایک مذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والے شکص نے ان پر حملہ کیا۔حملے کے دوران گارڈز نے بر وقت حملہ آور کو دبوچ لیا جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

 

Related Posts