عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پی ٹی آئی کا پولیس کے خلاف عدالت سے رجوع

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پی ٹی آئی کا پولیس کے خلاف عدالت سے رجوچ
عمران خان پر قاتلانہ حملہ، پی ٹی آئی کا پولیس کے خلاف عدالت سے رجوچ

وزیرآباد: پاکستان تحریک انصاف نے وزیرآباد کی ضلعی اور سیشن عدالت میں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے سربراہ عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کا اندراج نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست زبیر نیازی کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جن کے مطابق وہ فائرنگ کے واقعے کے عینی شاہد، عمران خان کے قریبی رشتہ دار اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری ہیں۔

زبیر نیازی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم کو حملے کے دوران گولی لگنے سے زخم آئے جس سے ان کی جان بھی جاسکتی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے باضابطہ طور پر پولیس سے مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے کئی دنوں سے واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ ”پارٹی کی درخواست پر کارروائی کرنے کے بجائے، پولیس نے اپنی ہی شکایت پر مقدمہ درج کیا۔“

درخواست میں پولیس کے اس قدم کو ’قانون کی خلاف ورزی‘ قرار دیتے ہوئے عدالت پر زور دیا گیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کرے۔

مزید پڑھیں:انصاف ضروری ہے، قوم چیف جسٹس کی جانب دیکھ رہی ہے، عمران خان

اس سے قبل، سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، پنجاب پولیس نے بالآخر سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی پہلی (ایف آئی آر) درج کر لی۔ واقعے کے 96 گھنٹے گزر جانے کے بعد وزیر آباد پولیس اسٹیشن میں پہلی (ایف آئی آر) درج کرائی گئی۔

Related Posts