خاتون لڑکے کی تشدد زدہ لاش ایمبولینس میں چھوڑ کر فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

منگھوپیر میں قبضہ مافیا کی فائرنگ، مختیار کار اعجاز چانڈیو جاں بحق
منگھوپیر میں قبضہ مافیا کی فائرنگ، مختیار کار اعجاز چانڈیو جاں بحق

کراچی:شہر قائد کے علاقے بہادر آباد میں نجی اسپتال کے قریب سے 12 سال کے لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، لاش کو لانے والی خاتون فرار ہو گئی۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک خاتون لڑکے کو علاج کے لیے نجی اسپتال لے کر آئی تھی، اسپتال میں دورانِ علاج لڑکا چل بسا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون نے ایمبولینس منگوا کر لڑکے کی میت کو سرد خانے بھجوانے کا کہا۔

ایمبولینس میت لے کر جیسے ہی روانہ ہوئی خاتون غائب ہو گئی۔ایمبولینس خاتون کو ڈھونڈتی رہی پر خاتون کا کچھ پتہ نہیں چلا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 1 سال کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں 11فیصد اضافہ، ہزاروں وارداتیں رپورٹ

پولیس کے مطابق مذکورہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد اصل حقائق تک پہنچ جائیں گے۔

Related Posts