ایم این اے منصور حیات اور صوبائی وزیر ملک تیمور کے کارکنان میں تصادم کا مقدمہ درج

تازہ ترین

تازہ ترین

ایم این اے منصور حیات اور صوبائی وزیر ملک تیمور کے کارکنان میں تصادم کا مقدمہ درج
ایم این اے منصور حیات اور صوبائی وزیر ملک تیمور کے کارکنان میں تصادم کا مقدمہ درج

اسلام آباد:راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کے ایم این اے منصور حیات اور صوبائی وزیر ملک تیمور کے کارکنوں کے درمیان مسلح تصادم کا مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وزیرکھیل پنجاب ملک تیمور اور ایم این اے منصورحیات کے کارکنان کا گزشتہ روز جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد گزشتہ رات دو بجے ایک بار پھر جھگڑا ہوا اور گولیاں چل گئیں۔

مذکورہ واقعے میں زخمی دو افراد کو ٹی ایچ کیو ٹیکسلا جبکہ تیسرے کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا، وزیرکھیل پنجاب ملک تیمور اورایم این اے منصورحیات نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔

واضح رہے کہ زخمی ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایم این اے منصورحیات گروپ سے ہے،منصور حیات کا کہنا ہے کہ فائرنگ ملک تیمورکے ساتھ موجود سرکاری گارڈ نے بھی کی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 1 سال کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں 11فیصد اضافہ، ہزاروں وارداتیں رپورٹ

ٹیکسلا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پرموجود ہے، پی ٹی آئی کے دونوں دھڑے اسلام آباد کے داخلی راستے مارگلہ رضا شاہ چوک پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

Related Posts